مسلم لیگ(ن) ہی سندھ کی ترقی کی ضمانت ہے،پیپلز پارٹی نے سندھ کو موہنجو دڑو اور متحدہ نے کراچی کو تجاوزات کا جنگل بنا دیاہے،علی اکبر گجر

اتوار 20 مئی 2018 18:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے سندھ پر بلا شرکت غیرے راج کرنے والی سوتیلی بہنوں کی کارکردگی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے وسائل کو نوچنے والی پیپلز پارٹی نے صوبے کو موئنجو دڑو اور کراچی کے شہریوں کا خون چوسنے والی متحدہ نے شہر کو تجاوزات کا جنگل بنا ڈالا ہی․ صوبائی وزیر اعلی اور مئیر کراچی باہمی ملی بھگت کے ساتھ جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں․ گذشتہ دو دہائیوں سے نہ سندھ میں کوئی تبدیلی آئی ہے اور نہ ہی کراچی کی کوئی زمین اور پلاٹ محفوظ رہا ہے حد تو یہ ہے کہ شہر کی سڑکیں فٹ پاتھ اور گلیاں محلے بھی مئیر کراچی کے ساتھیوں نے بیچ ڈالے ہیں․ جبکہ سندھ میں حکومت نہ ہونے کے باوجود بجلی کے منصوبے، شاہراہوں اور موٹر ویز کے ساتھ گرین لائن بس کا منصوبہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی وفاقی حکومت کا سندھ کے عوام کے لئے تحفہ ہی․آئندہ انتخاب میں سندھ کے عوام حکمران سوتیلی بہنوں سے جان چھڑانے کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کا بھرپور کامیابی دلائیں پھر دیکھیں کہ میاں محمد نواز شریف کے کارکن سندھ کو کس محنت کے ساتھ گل و گلزار بناتے ہیں․ علی اکبر گجر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی سندھ کی ترقی کی ضمانت ہی․پیپلز پارٹی نے سندھ کو موئنجو دڑو اور اس کی سوتیلی بہن متحدہ نے کراچی کو تجاوزات کا جنگل بنا دیاہی․ قائد نواز شریف کی جرات کی وجہ کراچی کی روشنیاں اور شہریوں کی جان مال کا تحفظ یقینی بنایا گیا․ سندھ کے حکمران عوام کو مسلسل دھوکا دے رہے ہیں․ کراچی کا مئیر ہر روز عدالت عظمی اور وفاق کے ساتھ جھوٹ بول کر اہلیان کراچی کے زخموں پر نمک چھڑکتا ہے عدالت عظمی کے واضح احکامات کے باوجود کراچی میں قبضوں اور تجاوزات کی انڈسٹری تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہی․ کراچی اور اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والی جڑواں بہنوں کی حکمرانی سندھ کے لئے صدیوں کی تباہی اور بربادی کا باعث بن چکی ہی․ پاکستان کا سب سے بڑا شہر بدستور قبضوں کے شکنجے میں ہے اور ریاست پاکستان کے لئے سب سے پہلے ووٹ دینے والا صوبہ کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہی․ سندھ کے عوام ہمت کریں پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ساتھ دیں قائد نواز شریف کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دیں ہم ان شا اللہ سندھ کی محرومیاں، مایوسیاں ختم کر کے ثابت کریں گے کہ میاں محمد نواز شریف ہی پاکستانی قوم کے حقیقی ہمدرد اور خیر خواہ ہیں․