ٹل سرہ غنڈی میں ایثار ٹرسٹ کے زیراہتمام غریب افراد میں رمضان پیکج تقسیم

اتوار مئی 18:20

ھنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) ٹل سرہ غنڈی میں ایثار ٹرسٹ کے زیرسایہ ٹل کے غریب اور مسکین افراد میں رمضان پیکج تقسیم کئے گئے۔سو سے زائد گھرانوں میں گھی،آٹا،نمک اور شربت سمیت دیگر خوراک سامان تقسیم کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سماجی شخصیات ناظم شہزاد خان،حیات محمد اور ہارون بنگش نے بتایا کہ ہم نے 45 کارڈ رجسٹرڈ کئے تھے لیکن غربت کی وجہ سے سینکڑوں افراد جن میں خواتین کی بڑی تعداد موجود تھیں جن میں خوراک کے سامان تقسیم کئے۔

شہزاد خان نے کہا کہ مخیرحضرات کو چاہئے کہ اسی طرح ہمارے ساتھ تعاون کریں تاکہ رمضان المبارک میں ہم اپنے ساتھ ساتھ غریب عوام کو خوشیوں میں شامل کرسکے۔اس موقع پر عوام کی طرف سے اس طرح کے اقدام کو سراہا گیا۔ناظم شہزاد خان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سرکاری سطح پر غریب عوام کو رمضان پیکج دی جائے۔

متعلقہ عنوان :