ھنگو میں تخریب کاری کی کوشش ناکام‘ بم ناکارہ بنادیاگیا

اتوار 20 مئی 2018 18:20

ھنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) رمضان المبارک کے دوران ہنگو میں تخریب کاری کی کوشش ناکام ۔ مسجد فیض اللہ کے قریب نصب شدہ مارٹر گولہ ریموٹ کنڑول بم ناکارہ بنا دیا گیا۔بم ڈسپوزل سکوارڈ نے خفیہ اطلاع پر بروقت کاروائی کی۔ تفصیلات کے مطابق ہنگو پولیس نے بتایا کہ اتوار کے روز چوتھی رمضان المبارک صبح کے وقت اطلاع ملی کہ ہنگو مین بازار میں واقعہ مسجد فیض اللہ کے قریب ایک تندور پر مارٹر گولہ موجود ہے جس پر پولیس نے بم ڈسپوزل سکوارڈ کے ہمراہ بروقت پہنچ کر ناکارہ بنا کر تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا دی ۔

(جاری ہے)

بم ڈسپوزل سکوارڈ ہنگو کے مطابق مارٹر گولہ کے ساتھ پرائم گارڈ،سیفٹی فیوز اور ڈیٹونیٹرز بھی نصب تھے اورنا معلوم شر پسند عناصر مارٹر گولے کو82ایم ایم ریموٹ کنٹرول بم بنا کر علاقے میں تباہی پھلانا چاہتے تھے تا ہم پولیس نے ایسے عناصر کے مزموم عزائم کو خاک میں ملا دیا جبکہ بم پھٹ جانے کی صورت میںبڑی تباہی ہو سکتی تھی۔ ڈی پی او ہنگو نے بتایا کہ پولیس عوام کی جان و مال و آبرو کی تحفظ یقینی بنائیں گے تا ہم علاقہ عوام کی تعاون سے مستقل بنیادوں پر امن و امان کا سلسلہ برقرار رکھا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تخریب کاری کی کوشش میں ملوث عناصر کو جلد بے نقاب کیا جائے گا۔