ڈی آئی خان،پولیس اورحساس اداروں کی مشترکہ کارروائی،16ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

اتوار 20 مئی 2018 18:20

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) پولیس ، پاک فوج اورحساس اداروں کے مشترکہ کاروائی کے دوران تھانہ چودھوان کے علاقوں16 ملزمان گرفتار جبکہ چار کلاشنکوف ،پانچ پستول ،چار بندوق سمیت سینکڑوں کارتوس ودیگر اسلحہ برآمد کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کی زیر قیادت تھانہ چودھوان کے علاقے سرور اور منگل میں جوائنٹ سرچ اینڈ اسٹرئیک آپریشن کے دوران سماج دشمن عناصر اور دیگر ملزمان کے ٹھکانوں پر کاروائی کرتے ہوئے 16 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن چارکلاشنکوف،دورائفل ،چاربندوق بارہ بور،پانچ پسٹل اور236 کارتوس برآمد کیے۔