محکمہ فوڈ ڈیرہ اسماعیل خان نے گندم کی سالانہ خریداری کا عمل شروع کردیا

اتوار 20 مئی 2018 18:20

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) محکمہ فوڈ نے ڈیرہ اسماعیل خان نے گندم کی سالانہ خریداری کا عمل شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نزیر الرحمان نے کہاکہ کہ گندم کی خریداری کے دوران مقامی زمینداروں کو ترجیح دی جائیگی ،مقامی زمیندار 21مئی 2018بروز سوموار کو اپنے فرد جائیداد سمیت درخواستیں متعلقہ دفتر میں جمع کرادیں ،فی گاڑی کا وزن چالیس ٹن سے زائد نہ ہو وزن کم یا زیادہ ہونے کی صورت میں مالک خود ذمہ دار ہوگا گندم کی میعاری ہونے کے سلسلے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اور غیر معیاری گندم واپس کی جائیگی جسکا ذمہ دار مقامی زمیندار خود ہوگا اسی طرح گندم نئے ڈبل سلائی کے گٹو کے ذریعے کی جائے ،انہوں نے کہا کہ اگر اس حوالے سے کسی کو مزید کوئی معلومات درکار ہوتو وہ ہمارے دفتر کے نمبر 0966-9280278پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :