خیرآباد فارسٹ چیک پوسٹ کے قریب گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص زخمی

اتوار 20 مئی 2018 18:20

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) خیرآباد فارسٹ چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہ فہد ولد شاہ حسین ساکن زیارت کاکاصاحب نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میرا والد شاہ حسین خیرآباد فارسٹ چیک پوسٹ کے قریب کھڑا تھا کہ نامعلوم گاڑی نے اس کو ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

زخمی کو فوری طور پر ڈی ایچ کیوہسپتال نوشہرہ لایاگیا جہاں سے اس کو شدید تشویشناک حالت میں پشاورمنتقل کردیاگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :