عبادت سے جنت ، خدمت سے خدا ملتا ہے۔ پیر ولی اللہ شاہ

اتوار 20 مئی 2018 18:20

لاہور۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) ولی اللہ فائونڈیشن (رجسٹرڈ)پاکستان کے زیر اہتمام حسب سابق امسال بھی ماہِ مقدس رمضان المبارک میں لاہور کے مختلف مقامات پر غرباء میں راشن تقسیم کیا جائے گا ۔جبکہ راشن تقسیم کرنیکی مرکزی تقریب 8رمضان المبارک بروز جمعرات ولی اللہ فائو نڈیشن کے ہیڈ آفس مین بازار سمن آباد میں منعقد ہوگی جس میں چیئرمین الحاج پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری 300غرباء میں راشن تقسیم کرینگے ۔

(جاری ہے)

پیر ولی اللہ شاہ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مخلوق خدا کی خدمت سب سے بڑی نیکی ہے کیونکہ عبادت سے جنت اور خدمت سے خدا ملتا ہے، پیر ولی اللہ شاہ نے کہا کہ پوری مخلوق اللہ کا قمبہ ہے جس نے مخلوق خدا کی خدمت کی اس نے اللہ تعالیٰ کو راضی کر لیا ،ہم سب کو چا ہئے کہ ماہ مقدس رمضان المبارک میں غربا کی زیادہ سے زیادہ خدمت کریں اور اس طرح عید سے قبل ہی عید گفٹ بھی زیادہ سے زیادہ تقسیم کر کے غریبوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کریں یہی ماہ مقدس رمضان المبارک اور عید الفطر کا حقیقی تقاضہ ہے۔