زرداری ،عمران کی سیاست کامقصدصرف عوام کو دھوکہ دینا ہے،غلام دستگیر خان

اتوار مئی 18:20

گوجرانوالہ۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا کہ زرداری ،عمران کی سیاست کامقصدصرف عوام کو دھوکہ دینا ہے۔ نوازشریف کل بھی مقبول عوامی لیڈر تھے اور آج بھی ان کی مقبولیت کا کوئی ثانی نہیں ہے، جبکہ قائد مسلم لیگ ن نوازشریف سے زیادہ کوئی محب وطن نہیں ہوسکتا۔

آنیوالے انتخابات میں کامیابی مسلم لیگ ن کا ہی مقدر بنے گی، نوازشریف کیخلاف کی جانیوالی انتقامی کاروائیاں ناکام ہونگی۔ امپائرکے اشاروں پر چلنے والے سیاسی مخالفین کو عوامی ووٹوں سے شکست دینگے، عمران نیازی نے خیبر پختونخواہ میں عملی طور پر کچھ نہیں کیا، پانچ سال کنٹینر اور الزام تراشی کی سیاست کرنیوالے عوام کے خیر خواہ نہیں ہیں خدمت اور جھوٹ کی سیاست کا فیصلہ عوام الیکشن میں اپنے ووٹوں سے کرینگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری عادل چٹھہ اور دیگر کارکنوں سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر باؤ عظمت علی انور، ماما شہباز، چیتا بٹ، ماما شہباز، یاسر بٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے غلام دستگیر خان نے مزید کہا کہ ورکنگ باؤنڈری پر بھاری فوج کی بلااشتعال فائرنگ قابل مذمت ہے ورکنگ باؤنڈری پر بھاری فوج کی سرحدی خلاف ورزیاں حد سے زیادہ بڑھ چکی ہیں بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے پاکستان کی پوری قوم اپنی بہادر فوج کیساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔