مخلوق خدا کی خدمت کرنیوالے ادارے اور تنظیمیں خراج تحسین کی مستحق ہیں، قاضی شعیب عالم فاروقی

اتوار 20 مئی 2018 18:20

گوجرانوالہ۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) دوہزارغریب افراد میں راشن کی تقسیم بہت بڑی نیکی اور قابل تحسین عمل ہے،مخلوق خدا کی خدمت کرنیوالے ادارے اور تنظیمیں خراج تحسین کی مستحق ہیں،اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے غریب و محروم طبقہ میں خوشیاں بانٹنے کا عمل جاری رکھاجائے گا،ان خیالات کا اظہارصدر این جی اوز فورم او رجے ڈبلیو ایس پاکستان کے چیف ایگزیکٹو قاضی شعیب عالم فاروقی، چیئر مین پی ایچ اے توفیق احمد بٹ،ممبربورڈ آف ڈائریکٹرچوہدری محمد شاہد،جمیل انجم گکھڑ،عتیق یوسف ضیاء، چیئرمین یوسی ڈاکٹر عمر نصیر، سیدفرخ اقبال،میڈم ثریا منظور ،محمد اسلم قادری ،چوہدری عمران ڈھلوں،مرتضیٰ کھوکھر،مبارک علی سرور،محمد عرفان کھوکھر،ملک جمیل اعوان نے جے ڈبلیو ایس پاکستان کے زیراہتمام تقریب تقسیم رمضان راشن پیکج سے خطاب کرتے ہوئے کیا، قاضی شعیب عالم فاروقی نے مزید کہا کہ جے ڈبلیو ایس پاکستان کی طرف سے غریب بے سہار ا خواتین کو فری علاج معالجہ کیلئے خصوصی طور پر صحت کارڈ دیے گئے ہیں،خون کی بیماریوں تھیلو سیمیا وغیرہ میں مبتلا مریضوں کو خون کی فراہمی،فوڈ سپورٹ پروگرام کے تحت ہر ماہ مستحق خواتین میں راشن کی تقسیم کے علاوہ انہیں برسر روزگار بنانے کیلئے چھوٹے قرضوں کی سہولت بھی دی جارہی ہے ،مقررین نے جے ڈبلیو ایس پاکستان کے سربراہ قاضی شعیب عالم فاروقی کی خدمات کو شاندار الفاظ سے سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا،انہوں نے کہا کہ جے ڈبلیو ایس پاکستان اور جناح ویلفیئر سوسائٹی حقیقی معنوں میں مخلوق خدا کی خدمت مصروف عمل ہیں۔