کنزیومر پروٹیکشن کونسل صارف کے حقوق کی ضامن ہے،ملک عاصم علی اعوان

اتوار 20 مئی 2018 18:20

گوجرانوالہ۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) کنزیومر پروٹیکشن کونسل صارف کے حقوق کی ضامن ہے ، کسی کو صارف کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے ،ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل گوجرانوالہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ملک عاصم علی اعوان نے کیا، انہوں نے کہا کہ صارف کو اپنے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے ،پنجاب تحفظ صارفین ایکٹ کے نفاذ کا مقصد صارفین کے حقوق کا تحفظ کرنا اور معیاری مصنوعات و خدمات کی فراہمی سے عوام کا معیار زندگی بلند کرنا ہے ۔

ملک عاصم علی اعوان نے بتایا کہ ابتک کنزیومر پروٹیکشن کونسل میں مجموعی طور پر 4260 شکایات موصول ہوئیں جن میں 4130 شکایات نمٹا دی گئی ہیں ، جبکہ 15,822,800 روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سال رواں کے پہلے ماہ میں 54 ‘فروری میں 25 جبکہ مارچ میں 21 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے بالترتیب 34 ‘15 اور 15 نمٹا دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ماہ جنوری میں 46,000 روپے ‘جبکہ فروری اور مارچ میں چودہ ہزار جرمانے کیے گئے اس طرح سال کے پہلے تین میں مجموعی طور پر 74 ہزار روپے جرمانہ کیا جا چکا ہے ۔ ملک عاصم علی نے کہا کہ غیر معیاری ‘ناقص اشیائے خوردونوش و دیگر غیر معیاری خدمات کے متعلق شکایات کے ازالہ کیلئے صارفین ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل و کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :