فیفا ورلڈ کپ کی تیاری، ایران نے ازبکستان کو فرینڈلی میچ میں 1-0 گول سے ہرا دیا

اتوار 20 مئی 2018 18:20

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) ایران نے آئندہ ماہ شیڈول فیفا ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں ازبکستان کو فرینڈلی فٹ بال میچ میں 1-0 گول سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

تہران میں کھیلے گئے فرینڈلی فٹ بال میچ میں ایران نے زبردست مقابلے کے بعد ازبکستان کو 1-0 گول سے ہرایا، ایرانین فٹ بالر چیشمی نے 16ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی اور ان کا یہی گول فیصلہ کن ثابت ہوا، ازبکستان نے حریف ٹیم کی برتری ختم کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکی، ایران کا اگلا میچ 29 مئی کو ترکی کے خلاف شیڈول ہے، میگا ایونٹ کیلئے حتمی ایرانین سکواڈ کا اعلان 3 جون کو ہو گا۔

ایران کو ورلڈ کپ میں گروپ بی میں پرتگال، سپین اور مراکش کا چیلنج درپیش ہو گا اور وہ 15 جون کو مراکش کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی۔

متعلقہ عنوان :