Live Updates

مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ قومی اداروں کا احترام اور ان کی مضبوطی کے لیے کام کیا ، تحریک انصاف کی قیادت نے ہمیشہ قومی اداروں کے خلاف نازیبا اور توہین آمیز زبان کا استعمال کیا ہے،وفاقی وزیر دانیال عزیز

اتوار 20 مئی 2018 18:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ قومی اداروں کا احترام اور ان کی مضبوطی کے لیے کام کیا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے ہمیشہ قومی اداروں کے خلاف نازیبا اور توہین آمیز زبان کا استعمال کیا ہے۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان تحریک انصاف بیرونی فنڈنگ سے چل رہی ہے اور اس کے سربراہ عمران خان بھی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی جو کہ پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ تھے عمران خان نے 2013ء کے انتخابات میں ان پر 35 پنکچرز کا الزام لگایا لیکن بعد میں وہ خود ہی مان گئے کہ انہوں نے یہ جھوٹ بولا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں جہاں ان کی حکومت ہے لوگوں کو سہولیات بہتر طرز حکمرانی فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور اس صوبے کے لوگ پی ٹی آئی کے طرز سیاست سے بھی کافی مایوس ہو چکے ہیں۔ دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کے علاوہ دہشت گردی اور توانائی کی قلت سمیت کئی مسائل کو حل کیا ہے اور ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات