شہریوں کی بڑی تعداد نے چھٹی کے روز نہرکنارے ڈیرے ڈالے رکھے

اتوار 20 مئی 2018 18:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) شہریوں کی بڑی تعداد نے چھٹی کے روز نہرکنارے ڈیرے ڈالے رکھے ،فیملیاں بھی نہر کے ٹھنڈے پانی سے لطف اندوزہوتی رہیں ۔ تفصیلات کے مطابق شہریوں کی بڑی تعداد گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے نہر کنارے پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر منچلے نوجوان ہلہ گلہ کرتے ہوئے اونچائی سے چھلانگیں لگاتے رہے ۔ روزہ دار فیملیوں نے بھی چھٹی کا دن نہرے کنارے گزارا ۔اس موقع پر شہریوںنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوڈ شیڈنگ سے بچنے اور گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے نہر بہترین جگہ ہے ۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ اسے پکنک پوائنٹ ڈیکلئر کر کے یہاں انتظامات بھی کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :