پیپلز پارٹی میڈیا سیل کے ممبران کا رپورٹر کاشف کھوکھر کی چھوٹی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار

اتوار 20 مئی 2018 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل سندھ کے ممبر سردار نزاکت ، ممبرحمیرا علوانی اورکراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شکیل چوہدری، ضلع شرقی کے سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت نے مقامی روزنامہ کے رپورٹر کاشف کھوکھر کی چھوٹی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔