روزماریہ گل کا نیپال میں یوگا اسپورٹس چمپئن شپ میں کامیابی کے بعد وطن واپسی

اسپورٹس کھلاڑیوں اور شخصیات کا کراچی یائر پورٹ پر قومی یوگا ٹیم اور آفیشلز کا شاندار استقبال

اتوار 20 مئی 2018 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) نیپال میں منعقدہ یوگا اسپورٹس چمپئن شپ میں کامیابی کے بعد قومی یوگا اسپورٹس ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ،کراچی ائر پورٹ پر اسپورٹس کھلاڑیوں اور شخصیات نے قومی یوگا اسپورٹس کھلاڑی ماریہ روز گل اور محمد عرفان کا شاندار استقبال کیا اس موقع پر ٹیم کے ہمراہ قومی کوچ اور پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری خالد بروہی اور ٹیم منیجر رشید گل بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

کراچی ائرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے خالد بروہی نے کہاکہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اگر بہتر تربیت اور مواقع میسر ہوں تو ہمارے نوجوان دنیا میں اپنا لوہا منواسکتے ہیں انہوںنے کہاکہ ایشین یوگا اسپورٹس چمپئن شپ میںپاکستان ،بھارت ،نیپال سمیت 7ملکوں نے حصہ لیا قومی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ انفرادی کٹیگری میں 6ملکوں کو شکست دیکر ماریہ روز گل نے گولڈ میڈیل پاکستان کے نام کیا خالد بروہی نے کہاکہ فتوحات کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا اور انشا اللہ بہت جلد قومی یوگا اسپورٹس ٹیم مزید بین الاقوامی ایونٹ میں حصہ لے گی ۔