چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کا ٹائون شپ ماڈل بازار،اوپن مارکیٹوں کا دورہ
گراں فروشی پر دو دکانداروںکیخلاف ایف آئی آر،پانچ کو جرمانے،اضافی وصول کی گئی رقم صارفین کو واپس دلوا دی طلب اوررسد پر خصوصی توجہ مرکوز ہے ،سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت یقینی بنانیوالے قابل ستائش ہیں‘ میاں عثمان کی گفتگو
اتوار 20 مئی 2018 19:00
(جاری ہے)
چیئرمین پی سی سی نے گراں فروشی پر دو دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج جبکہ پانچ کو بھاری جرمانے کئے ۔ اس موقع پر ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اورغیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کی سرزنش کی گئی اور تین مقامات سے ناقص اشیاء قبضے میں لے کر تلف کرا دی گئیں۔
اس طرح کے اقدامات سے چیک اینڈ بیلنس کے ساتھ ساتھ صارفین کو بھی تحفظ کا احساس ہوتا ہے ۔ قبل ازیں رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا چیئرمین پی سی سی میاں عثمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی واضح ہدایات ہیں کہ عوام کا استحصال کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ۔ سبزیوں، پھلوں سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی طلب کے مطابق رسد کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز ہے اور کسی کو مصنوعی قلت کی آڑ میں من مانے نرخ وصول کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر کی معاونت سے رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹوں میں موجود رہ کر صورتحال سے آگاہی حاصل کی جارہی ہے ۔میاں عثمان نے کہا کہ گراں فروشی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور انہیں بلا تفریق قانون کے مطابق شکنجے میں لایا جائے گا ۔ جو تاجرسرکاری نرخوں کے مطابق معیاری اشیاء کی فروخت یقینی بنا رہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں اوریہ رمضان المبارک میں عبادت سے کم نہیں ۔انہوںنے کہا کہ اوپن مارکیٹوں میں بھی کریک ڈائون شروع کردیا گیا ہے اور بلا تفریق چیکنگ اور کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.