وفاقی پولیس نے کار اور موٹرسائیکل کی چوری کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا

اتوار 20 مئی 2018 19:00

؁اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) وفاقی پولیس نے کار اور موٹرسائیکل کی چوری کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے، ایس پی انو سٹی گیشن زبیر احمد شیخ نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اینٹی کا ر لفٹنگ سیل نے گا ڑ یا ں اور مو ٹر سائیکل چوری کے انسداد کے لیے تما م تر ضروری اقداما ت برئو ے کا ر لا رہی ہے ، تاکہ شہر یو ںکی قیمتی گا ڑ یو ں کو چوری سے بچایا جاسکے یہ باتیں انہوںنے شہر یو ں گاڑیاں و مو ٹرسائیکل چوری کے بچائو کے لیے آگاہی مہم کے پمفلٹ تیا ر کر نے کے مو قع پر کہیں، تفصیلا ت کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس اسلام آ باد ڈاکٹر سلطا ن اعظم تیمور ی اور ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ بادنجیب الر حمان بگو ی کی خصوصی ہد ا یا ت پر ایس پی انو سٹی گیشن زبیر احمد شیخ نے اسلام آبا د وفا قی دارالحکو مت سے گا ڑ یا ں اور مو ٹر سائیکل چوری کے انسداد کے لیے ایک خصوصی پمفلٹ تیا ر کیے ہیں جن میں شہر یو ں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی قیمتی اشیاء ، گاڑی، موٹرسائیکل کے چوری کے روک تھام کے لیے پو لیس کے ساتھ بھر پور تعاون کرتے ہو ئے ان ہدایات پر عمل پیراہوں۔

(جاری ہے)

ایس پی زبیر احمد شیخ نے کہا کہ شہری اپنی گا ڑ ی اور مو ٹر سائیکل کو پا ر ک کرتے ہو ئے محفو ظ جگہ پرکھڑ ی کر یں ، اپنی گا ڑ ی میں ٹر یکر سسٹم لگو ائیں ، الا رسسٹم جو سسٹم اور دیگر کو ئی خفیہ چیزلگوائیں جس کا صرف آ پ کو علم ہو ، کلیچ بار کا استعما ل کر یں ، گا ڑ ی خر یدکر تے وقت گاڑی کی تما م چا بیا ں اور ڈپلکیٹ چابی بھی اپنے پاس رکھیں ، سوزوکی گاڑی کی حفا ظت کے لیے اسٹیرنگ کے نچے امریکن تالہ لگا ئے ، گا ڑ ی خر ید کر تے وقت گا ڑ ی کے انجن وچیسسز ، رنگ اور دیگر ضر وری چیزیں آپ کے پاس نوٹ ہو نی چاہیے ،سی آئی اے اورریسکیو 15سے چیک کروائیں ،گاڑی کے جملہ کاغذات اپنے پاس رکھیں گاڑی میں ہر گزنہ رکھیں ، اچھی طر ح لاک کر کے جائیں یا کسی کی تحویل میں دیکر جائیں ، اتوار بازار، منگل بازار اور جمعہ بازار سے ٹوکن حاصل کر یں۔

ایس پی نے بتایا کہ شہر یوںکی سولت کے لیے ہر سیکٹرمیں24گھنٹے پو لیس موبائل سٹاف مو جودرہتی ، کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں ان سے مدد لی جاسکتی ہے مزید برآںگاڑی چوری ہو نے کی صورت فوری طور پر پو لیس ایمرجنسی فون051-9203333یا 15پر گا ڑ ی کے انجن و چیسسز نمبر اورخاص نشانی نو ٹ کر وائیں ، تاکہ بروقت ناکہ بندی کروائی جاسکے ، ایس پی نے کہا اینٹی کار لفٹنگ سیل پو لیس شہر بھر میں کار چوری کے انسدادکے لیے کام کررہی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔