صدر آصف علی زرداری کانواب شاہ کے گائوں میں آتشزدگی پر اظہار تشویش

انتظامیہ اور پارٹی عہدیداروں کو متاثرین کی مدد کرنے کی ہدایت

اتوار 20 مئی 2018 19:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے نواب شاہ اور قاضی احمد کے گائوں میں آتشزدگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے انتظامیہ اور پارٹی عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ متاثرین کی مدد کے لئے وہاں جائیں۔

(جاری ہے)

سابق صدر نے یہ بھی ہدایت کی کہ انتظامی اور پارٹی عہدیدار متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں۔ آگ سے متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کی جائے تاکہ وہ گرمی کی شدت سے بھی محفوظ رہیں۔ آصف علی زرداری نے سندھ حکومت کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کرے اور ان کی بحالی کو یقینی بنائے۔