شہدادکوٹ ، گاؤں بکھو سیال میں آگ بھڑکنے سے 2 گھر جل کر خاکستر، 2 بچیاں جاں بحق، 4 افراد زخمی

اتوار مئی 19:00

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) شہدادکوٹ کے گاؤں بکھو سیال میں چھولہے کی چنگاری سے آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے دو گھروں کو اپنے لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں 7 سالہ بچہ ولی محمد سیال اور 13 سالہ بچی فریدہ سیال موقع پر دم توڑگئیں جبکہ علی محمد سیال اس کی بیوی بشیران، 14 سالہ بیٹی فہمیدہ سیال اور ڈھائی سیال کی بیٹی سونیہ سیال کو تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں ڈھائی سالہ بچی سونیہ سیال دم توڑگئیں جبکہ دیگر زخمیوں کو علاج فراہم کیا گیا۔

(جاری ہے)

زخمیوں کے ورثا کے مطابق چھولہے کی چنگاری سے آگ بھڑک اٹھکی جس کے نتیجے میں دو گھروں میں موجود تین بچے دم توڑگئے ہیں اور دیگر زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :