ڈویژنل کمشنر لاڑکانہ نے چانڈکا اسپتال ایجوکیشن سینٹر اور گورنمنٹ سروسز سینٹر فار ڈیف پہچ کر اسپیشل بچوں کے عید کے کپڑے اور تحائف تقسیم کیے

اتوار 20 مئی 2018 19:00

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) ڈویزنل کمشنر لاڑکانہ محمد عباس بلوچ نے چانڈکا اسپتال ایجوکیشن سینٹر اور گورنمنٹ سروسز سینٹر فار ڈیف پہچ کر اسپیشل بچوں کے عید کے کپڑے اور تحائف تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر کا کہنا تھا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے آپ میں بہت سے صلاحیتیں موجود ہیں اور آپ زیادہ سے زیادہ محنت کرکے ملک و قوم کا نام روشن کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر پرنسپل اسپیشل ایجوکیشن سینٹر لاڑکانہ امان اللہ جکھرو اور پرنسپل گورنمنٹ سروسز سینٹر فار ڈیف الطاف علی تھیبو اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :