شہباز شریف سے قصور کے سابق ایم پی اے الیاس خان کی ملاقات

ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

اتوار مئی 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے قصور کے سابق ایم پی اے الیاس خان نے ملاقات کے دوران اپنے ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا بتایاگیا ہے کہ ماڈل ٹائون میں ہونے والی ملاقات میں قصور کے سابق ایم پی اے الیاس خان نے پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہوئے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے الیاس خان کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا اور ان کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے اور ہماری جماعت نے عوام کی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیںانہوں نے کہا کہ جتنی ترقی مسلم لیگ (ن) کے حالیہ پانچ سالہ دور میں ہوئی ہے، اس کی مثال نہیں ملتی، مسلم لیگ ملک کی مقبول ترین جماعت ہے۔

((ریاض))