نواز شریف، مریم نواز ہمراہ آج ب چشتیاں میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے

اتوار مئی 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز شریف کے ہمراہ آج بروز پیر)چشتیاں میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرینگے جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی جانب سے چشتیاں کی مقامی قیادت کو جلسہ عام میں شرکت کیلئے آنے والے تمام افراد کیلئے افطاری کا بندوبست کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئیں ہیں جبکہ ن لیگی حلقوں کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 23 مئی کو اٹک،25 مئی کو بھیرہ،28 مئی کو خوشاب جبکہ یکم جون کو فیصل آبادکے نواحی علاقے ڈجکوٹ اور 5 جون کو منڈی بہائوالدین اور 8 جون کو حافظ آباد میں خطاب کرینگے۔