پشاور، جی ٹی روڈ پر پرائیویٹ ہوٹل میں گیس دھما کہ، اہم ترین شواہد حاصل کر کے مقدمات کے اندراج کی سفارشات

اتوار 20 مئی 2018 19:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) جی ٹی روڈ پر پرائیویٹ ہوٹل میں ہونے والے گیس دھماکے کے حوالے سے اہم ترین شواہد حاصل کر کے مقدمات کے اندراج کی سفارشات کی ہے ضلعی انتظامیہ پشاور ، سوئی ناردرن گیس پشاور کی جانب سے بھی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

سانحہ بلال ٹائون میں متاثرہ خاندان نے ہو ٹل انتظامیہ کے خلاف بھی مقدمے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ سوئی ناردرن گیس کے حکام ، ضلعی انتظامیہ ، پولیس کی جانب سے گزشتہ روز بھی ہو ٹل کا دورہ کیا اور اس حوالے سے تینوں اداروں نے مشترکہ طور پر رپورٹ تیار کی ہے بلال ٹا ئون میں ہونے والے ہو ٹل میں گیس دھماکے سے 7 افراد جاں بحق ہو ئے تھے ہو ٹل میں خوفناک دھماکے میں متاثرہ خاندان کے رشتہ داروں نے چھ افراد کی ہلاکت کی ذمہ داری ہو ٹل انتظامیہ پر بھی عائد کی گئی تھی ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مختلف اداروں کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات میں بھی ایف آئی آر درج کرنے کی سفارشات کی ہی