اشتیاق احمد خان کی نگران وزیر اعظم تقرری س صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے ایک اہم اقدام ہوگا، تمام سیاسی جماعتوں کو حمایت کرنی چاہیے، محمد افضل خان

اتوار 20 مئی 2018 19:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان کی بطور نگران وزیر اعظم تقرری ملک میںصاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے ایک اہم اقدام ہوگا تمام سیاسی جماعتوں کو اس کی حمایت کرنی چاہیے ان خیالات کااظہار سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن محمد افضل خان نے آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میںنگران وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے مابین ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کا یہ مطالبہ ہے کہ بے داغٖ شہرت کے حامل شخص کو نگران وزیر اعظم بنایا جائے انہوںنے کہاکہ نگران وزیر اعظم کی اولین ذمہ داری ہی ملک میں شفاف انتخابات کرانا ہوتا ہے اور موجودہ حالات میں نگران وزیر اعظم کیلئے سب سے موزوں نام سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان کا ہی رہ جاتا ہے ا نہوںنے کہاکہ جو سیاسی جماعتیں ملک میں صاف و شفاف انتخابات کی خواہاں ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو مکمل طور پر آزادانہ اور منصفانہ مواقع فراہم ہوں تو انہیں چاہیے کہ وہ نگران وزیر اعظم کیلئے اشتیاق احمد خان کی تقرری کا مطالبہ کرے ۔

اعجاز خان