ہجیرہ، کنٹرول لائن کا رہائشی دریائے پونچھ میں ڈوپ کر جاںبحق

اتوار 20 مئی 2018 19:10

ہجیرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) دھر مسال بٹل کنٹرول لائن کا رہائشی راجہ فضل داد دریائے پونچھ میں ڈوپ کر جاںبحق ہو گیا۔نعش تتہ پانی مکڑالی کے مقام دریا کے کنارے سے مل گئی۔تفصیلات کے مطابق بٹل دھر مسال کا رہائشی راجہ فضل داد گزشتہ روز دریائے پونچھ میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

جس کی نعش3روز بعد مکڑالی تتہ پانی دریا کے کنارے دیکھی گئی جسے ریسکو ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کوٹلی پہنچایا۔نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔یاد رہے دھر مسال گائوں میں فائرنگ اورآبادی کے انخلا کی وجہ سے راجہ فضل داد کی نماز جنازہ قریبی رشتہ داروں کے دوسرے گائوں جھاوڑہ کے مقام پر ادا کی گئی اور جھاوڑہ کے مقامی قبر ستان میں ہی تدفین کی گئی۔