اسرائیلی سرحد پر سینکڑوں فلسطینیوں کے مظاہرے میں حماس رہنما بھی شامل

اتوار مئی 19:10

غزہ سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) فلسطینی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ بھی اسرائیلی سرحد پر سینکڑوں افراد کے مظاہرے میں شامل ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ سرحدی باڑ سے چند سو میٹر کے فاصلے پر انہوں نے فلسطینی پرچم لہرایا اور فتح کا اشارہ کیا۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ سے ملحق سرحدی باڑ کے قریب پانچ مقامات پر قریب ایک ہزار مظاہرین موجود ہیں۔ گزشتہ پیر سے ان مظاہروں کے نتیجے میں کم از کم ساٹھ فلسطینی ہلاک جب کہ دو ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ فلسطینی امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے یروشلم منتقلی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :