اسلام آباد،ٹریفک جام اورشور شرابا سے منع کرنے پرسیکٹر جی سیون کے ناظم کی ٹریفک پولیس اہلکار پر تھپڑوں کی بارش

زمین پر رینگ رینگ کر ٹریفک اہلکار نے جان بچائی موقع پر موجود عام شہریوں کا ٹریفک پولیس کے حق میںاحتجاج،مقدمہ درج ہونے کے باوجود آئی جی نے ایف آئی آر سیل کروا دی

اتوار مئی 19:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) ٹریفک جام کرنے اورشور شرابا سے منع کرنے پرسیکٹر جی سیون کے ناظم نے ٹریفک پولیس اہلکار پر تھپڑوں کی بارش کر دی ،زمین پر رینگ رینگ کر ٹریفک اہلکار نے جان تو بچا لی،قانون کی رٹ چیلنج ہو گئی انتقام لیا جائے گا،موقع پر موجود عام شہریوں کا ٹریفک پولیس کے حق میںاحتجاج۔مقدمہ درج ہونے کے باوجود آئی جی نے ایف آئی آر سیل کروا دی ۔

معلومات کے مطابق گزشتہ روز سیکٹر جی سیون کی یونین کونسل 30کے ناظم نعیم گوجر رضیہ پلازہ کے قریب اشارہ بند ہونے کے باعث رکا تو انہوںنے ایک موٹر سائیکل سوار کو راستہ دینے کے لیے ہارن دیا تو راستہ نہ ملنے پر نعیم گجر نے گاڑی سے اتر کر موٹر سائیکل سوار کو گالیاں دینا شروع کر دیں،اس دوران اے ایس آئی اعجاز احمد نے مداخلت کرتے ہوئے کہ راستہ بلاک ہو گیا ہے ،فوری طورٹریفک کھولی جائے ،اعجاز احمد کی بات پرناظم نعیم گجر نے ٹریفک پولیس اے ایس آئی کو تھپڑ رسید کرتے ہوئے انکے سر سے ہیلمٹ اتار دیا ،اور پھر گالم گلوچ اور سڑک پر گھسیٹنا شروع کر دیا،،تھانہ کوہسار پولیس نے اعجاز احمد کی درخواست پرمقدمہ نمبر 231/18درج کر لیا۔

(جاری ہے)

زیر دفعات 186,506,341اور 353کے تحت درج ہونے والے مقدمہ پر پولیس نے تاحال کوئی کررروائی نہ کر سکی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی سلطان اعظم تیموری نے مذکورہ ایف آئی آر کو سیل کرواتے ہوئے معاملہ دبانے کے احکامات دیدیے ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی سابق چیئرمین نیر حسین بخاری نے ایک پولیس اہلکار کو تھپڑ مارا تھا جس پر اس وقت کے آئی جی مسعود یاسین نے مذکورہ پولیس اہلکار کو نقد انعام دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ نے فرض نبھایا ہے اور اب قانون کے مطابق بدلہ ہم لیں گے جبکہ ادھر ایک اور آئی جی اس قسم کے معاملہ کو دبانے کے احکامات دیدیے ہیں۔اعجاز چیمہ