سینیٹر پرویز رشید کو ایک بار پھر وفاقی وزیر بنائے جانے کا امکان

اتوار 20 مئی 2018 19:10

سینیٹر پرویز رشید کو ایک بار پھر وفاقی وزیر بنائے جانے کا امکان
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) سابق وزریر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کو ایک بار پھر وفاقی وزیر بنایا جارہا ہے ۔ انتہائی ذمہ دار ذرائع نے اس حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پرویز رشید کو حکومت کے بقایا سات دنوں کیلئے وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اس فیصلے کا مقصد ڈان لیکس کے ضمن میں سزا پانے والے تمام افراد کو واپس عہدوں پر بحال کرنا ہے تاکہ اسٹیبلشمنٹ کو کرارا جواب دیا جاسکے کہ ’’ ہم تم سے نہیں ڈرتے‘‘۔ اس سے قبل حکومت نے ساب پرنسپل انفارمیشن آفیسر رائو تحسین علی خان کو بھی بحال کرکے ڈی جی ریڈیو لگا نے کا حکم نامہ جاری کیا تھا تاہم اس فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوسکا۔

(جاری ہے)

اب حکومت نے ڈان لیکس کے مرکزی کردار سینیٹر پروریز رشید کو واپس وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انہیں وفاقی وزیر اطلاعات کا عہدہ ہی دیا جائے گا ۔ اس حوالے سے ذزرائع کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب سے نواز شریف اور مریم نواز ناراض ہیں۔ دو روز قبل مریم اورنگزیب نے بطور وزیر وزیر اطلاعات نواز شریف کے مبینہ ملک دشمن بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مذکورہ انٹرویو نواز شریف کا ذاتی موقف ہے اس کا مسلم لیگ کی پالیسی سے کوئی تعلق نہیں ۔