Live Updates

لوڈ شیڈنگ بحران شدت اختیار کر چکا ، 16 ,16,گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا عذاب غریب عوام بھگت رہے ہیں،سعدیہ سہیل رانا

اتوار 20 مئی 2018 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے ,16 ,16گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا عذاب غریب عوام بھگت رہے ہیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ عام آدمی کے استعمال کے روز مرہ کی اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں مہنگائی نے غریب آدمی کا کچومر نکال دیا ہے گردشی قرضہ دوبارہ بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے انہوں نے کہا کہ صحت ، تعلیم اور امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے حکمران صرف خیالی پلاؤ بنانے میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی کرپشن ہو رہی ہے ملک قرضوں میں ڈوب چکا ہی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات