Live Updates

لیگی حکومت نے عوام کو مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے جن کے آگے پھینک دیا ہے،عزیز الرحمن چن

عوام کے ہوش اڑے ہوئے ہیں،حکمرانوں کا بدعائیں دے رہے ہیں،پی پی پی رہنماء

اتوار 20 مئی 2018 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ ن لیگی حکومت نے عوام کو مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے جن کے آگے پھینک دیا ہے اور عوام کے ہوش اڑے ہوئے ہیں اور حکمرانوں کا بدعائیں دے رہے ہیں۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مئی آتے ہی لوڈشیڈنگ کا جن پھر سے بے قابو، بارہ، بارہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا۔

(جاری ہے)

ملک کے مختلف حصوں میں 10 سے 12 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ترقی اور امن، جمہوریت اور سیاسی استحکام میں ہی پنہاں ہے ترقی و خوشحالی اور امن لانے کے لئے ملک میں جمہوریت کو مضبوط اور سیاسی استحکام لانا ہو گا لیکن ایک طرف میاں نواز شریف نے اداروں کے ساتھ محاذ آرائی اور انتشار کی سیاست شروع کررکھی ہے تو دوسری طرف عمران خان نے گالم گلوچ کی سیاست کو فروغ دیا ہے جس کی وجہ سے ملک میں بے یقینی کی صورت حال ہے اور عوام کے مسائل حل نہیں ہو رہے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات