اٹارنی جنرل اشتراوصاف 5 روزہ سرکاری دورے پر امریکہ روانہ

اتوار 20 مئی 2018 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) اٹارنی جنرل اشتراوصاف 5 روزہ سرکاری دورے پر امریکہ روانہ ہوگئے بتایاگیا ہے کہ اٹارنی جنرل اشراوصاف امریکہ سے واپسی پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیں گے ذرائع کے مطابق اشتراوصاف نے حکومت کے خاتمے اور31 مئی تک اپنا استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے اٹارنی جنرل اشتراوصاف استعفیٰ دینے کے بعد لاہور میں وکالت کی پریکٹس کرینگے اس سے قبل اشتراوصاف ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے پر بھی تعینات رہ چکے ہیںجبکہ اٹارنی جنرل اشتراوصاف وزیراعظم کے معاون خصوصی کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔