لاہور ہائیکورٹ میںمقدمات کی سماعت کیلئے ترمیمی ججز روسٹر جاری

اتوار 20 مئی 2018 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ میںمقدمات کی سماعت کیلئے ترمیمی ججز روسٹر جاری کر دیاگیا ہے بتایاگیا ہے کہ چیف جسٹس جسٹس یاور علی کی منظوری سے پانچواں ترمیمی روسٹر جاری کیاگیا ہے جس کے تحت پرنسپل سیٹ پر 14 ڈویژن،36 سنگل بنچ،ترمیمی جاری روسٹر کااطلاق21 مئی سے 15 جون تک ہوگاہائیکورٹ میں2 ہفتے انسداد دہشتگردی کیسز کی سماعت نہیں ہوگی جبکہ جسٹس سردار محمد شمیم خان عمرہ کی ادائیگی پر جانے کے باعث کیسوں کی سماعت نہیں ہوگی جسٹس سردار محمد شمیم خان 4 جون،جسٹس شاہد وحید 26 مئی تک ہائیکورٹ بہاولپور بنچ میں کیسوں کی سماعت کرینگے جبکہ جسٹس شاہد وحید28مئی،جسٹس محمد فرخ عرفان خان31 مئی سے پرنسپل سیٹ پر کیسوں کی سماعت کرینگے جبکہ جسٹس محمد قاسم خان 29 مئی اور جسٹس سید کاظم رضاشمسی 21 مئی،25 مئی کو پرنسپل سیٹ پر سماعت کرینگے جسٹس امیر الدین خان2 جون تک پرنسپل سیٹ پر سماعت کرینگے جسٹس امین الدین خان4 جون سے ملتان بنچ میں کیسوں کی سماعت کرینگے جسٹس محمدطارق عباسی 2 جون تک پرنسپل سیٹ اور 4 جون سے راولپنڈی بنچ میں سماعت کرینگے جسٹس صداقت علی خان2 جون تک پرنسپل اور4 جون سے راولپنڈی بنچ میں کیسوں کی سماعت کرینگے جسٹس مسعود عابد نقوی2جون تک ملتان بنچ اور 4 جون سے پرنسپل سیٹ پر کیسوں کی سماعت کرینگے جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی2 جون تک پرنسپل سیٹ اور4 جون سے راولپنڈی بنچ میں مقدمات سنیں گے جسٹس ساجد محمود سیٹھی 2 جون تک ملتان بنچ اور4 جون سے پرنسپل سیٹ پر کیسوں کی سماعت کرینگے ۔