پنجاب حکومت کا الیکشن سے قبل تقرر وتبادلوں کاسلسلہ جاری

لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ میں مستقل سیکرٹری کو تعینات کر دیاگیا

اتوار 20 مئی 2018 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) پنجاب حکومت نے الیکشن سے قبل تقرر وتبادلوں کاسلسلہ جاری رکھاہوا ہے اس سلسلے میں لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ میں مستقل سیکرٹری کو تعینات کر دیاگیا ہے ندیم ارشادکیانی کو سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات کیاگیا ہے ندیم ارشاد کیانی پہلے سیکرٹری مینجمنٹ اینڈ کمیونٹی کے طور پر کام کررہے تھے۔