وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی اچانک اسلام آباد سے خصوصی طیارے سے لاہور پہنچ گئے، نواز شریف سے ملاقات

اتوار 20 مئی 2018 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی گزشتہ دوپہر اچانک اسلام آباد سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچ گئے وزیراعظم کی لاہور آمد کے موقع پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے بعدازاں وزیراعظم ہیلی کاپٹر کے ذریعے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امراء کیلئے روانہ ہوگئے جہاں انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف،ایم این اے حمزہ شہباز شریف،وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے سلمان شہباز سمیت سینیٹر پرویز رشید،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق،مریم نواز سمیت دیگرسینئر لیگی رہنماء بھی موجود تھے ن لیگی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت الیکشن 2018ء اور نگران سیٹ اپ کے حوالے سے مشاورت کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی خورشید شاہ سے نگران سیٹ اپ کے حوالے سے ہونے والی ملاقاتوں کے بارے میں بتایا اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی جانب سے نگران وزیراعظم کیلئے پیش کئے گئے ناموں کے بارے میں آگاہ کیا ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی جانب سے پیش کئے گئے ناموں پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،حمزہ شہباز شریف سے بھی مشاورت کی بعدازاں وزیراعظم شاہد خاقا ن عباسی تقریباایک گھنٹہ سے زائد ہونے والی ملاقات کے بعد اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئے۔