از شریف سیاسی شہیدبننے کی کوشش کررہے ہیں،شریف فیملی کو 3سو ارب کاحساب دینا ہوگا،تمکین آفتاب ملک

اتوار مئی 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) مسلم لیگ(ق) پنجاب کی جوائنٹ سیکرٹری تمکین آفتاب ملک نے کہا ہے کہ نواز شریف سیاسی شہیدبننے کی کوشش کررہے ہیں۔شریف فیملی کو 3سو ارب کاحساب دینا ہوگا۔عوام کے خون پسینے کی کمائی سے جاتی امراء اور ماڈل ٹائون کے خرچے دس سال سے چل رہے ہیں۔۔پاکستان کو بھارت سے کم شریف فیملی سے زیادہ خطرہ ہے۔کیونکہ جب بھی شریف فیملی مشکل میں ہوتی ہے تو بھارتی ایل او سی پر فائرنگ شروع کردیتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا (ن)لیگ ملک میں فوج سمیت تمام اداروں کو تباہ کر نا چاہتی ہے اور نوازشر یف کے قومی اداروں کے خلاف بیان بھی قوم کے سامنے ہیں۔ موجودہ حکمرانوں کے اقتدار میں آنے سے پہلے اور بعد کے اثاثے دیکھ لیے جائیں، پتا چل جائے گا کہ یہ سیاست میں کیوں آئے۔ان کا سیاست میں آنے مقصد صرف اپنی جیبیں بھرنا اور ملک سے فرار ہو جانا ہے۔ پاکستان کا قرض 10 سال میں 27 کھرب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ جو بھی اقتدار سنبھالے گا اس کے لیے بحران میں گھرا پاکستان ہی ملے گا