لاہور، فلسطینیو ں پر اسرئیلی مظالم کیخلاف دینی جماعتوں کا احتجاج جاری

اتوار 20 مئی 2018 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) کل مسالک ورلڈ پاسبان ختم نبوت ودیگر دینی جماعتوں کا بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کے قیام اور دہشتگرداسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں بیسیوں فلسطینیوں کی المناک شہادت کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ،گزشتہ روز ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے کارکنوں نے لاہور مرکز تحفظ ختم نبوت مسلم ٹائون وحدت روڈ پر تحفظ القدس مظاہرہ کیا اور کارکنوں نے بطور احتجاج امریکی و اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کیے اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان ،حافظ شعیب الرحمن،مفتی عاشق حسین،ڈاکٹر شاہد نصیر ،مولانا حنیف حقانی،محمد ریاض چودھری،ڈاکٹر ضیاء الحق قمراور حافظ یعقوب شاہ نے القدس میں امریکی سفارتخانے کے قیام اور اسرائیلی دہشتگرد فوجیوں کے ہاتھوں نہتے مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام پر شدید احتجاج کیا علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ مسلم ممالک امریکہ کاسفارتی ،سماجی ،معاشی و سیاسی مکمل سوشل بائیکاٹ کریں اور پوری دنیا کے مسلمان امریکی و یہودی اشیاء کو ہرگز نہ خریدیں اور اسی طرح مسلم ممالک متحد ہوکر عالمی دہشتگرد اسرائیل کو عالمی عدالت میں جنگی مجرم قرار دلوانے کیلئے اپنا بھرپور و موثر کردار اداکریں