آئین پاکستان کی اسلامی دفعات کیخلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہو نے دیں گے ۔مفتی محمد امتیاز مروت

اتوار 20 مئی 2018 19:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) قادیانی لابی پاکستان کو سیکولر ریاست بنانے کیلئے سرگرم عمل ہے آئین پاکستان کی اسلامی دفعات کیخلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہو نے دیں گے دین دارمسلمانوں کا سیاسی عمل سے بے دخل ہو نا یا لاتعلق رہنا یہو د و نصاریٰ کی درپردہ مدد کرنے کے مترادف ہے اسلامی سیاست اور الٰہی خلافت کے قیام کیلئے دیندار لوگوں کو اقتدار حاصل کرنا چاہئے قادیانیوں کی کوشش ہے کہ سیاست سے دین دار لوگوں کو الگ تھلگ کر دیا جائے لیکن یہ ان کی بھول ہے متحدہ مجلس عمل کی صورت میں دین دار مسلمانوں کا جمّ غفیر یہود و نصاریٰ کے منصوبوں کو خاک میں ملا دے گا ان خیالا ت اظہارمرکزی مجلس تحفظ ختم نبوّت پاکستان کے امیر مفتی محمد امتیاز مروت نے اعجاز آباد دین بہار کالونی میں تین روزہ ختم نبوّت کورس کے پہلے درس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ناموس رسالتؐ اور عقیدہ ء ختم نبوّت ؐ امت مسلمہ کے ایمان کی رگ حیات ہے مسلمان کبھی بھی اپنی شہ رگ پر سمجھوتا نہیں کر سکتامفتی امتیاز نے کہا کہ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیا د پر معرض وجود میں آیا مگر آج نام نہاد لبرل اور سیکولر لابیاں پاکستان کی اسلامی شناخت ختم کرنا چاہتی ہیں انہوں نے کہا کہ دینی جماعتیں نام نہاد لبرل اور سیکولر طبقات کا یہ ارمان کبھی پو را نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک عبادات ، خدمت ، حسن اخلاق ، معاشرہ میں بھائی چارہ اور اخوّت کی فضا کے قیام کا درس دیتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے امریکی غلامی سے آزادی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ جن سیاستدانوں کے امریکہ اور یورپ میں بنک بیلنس ہیں وہ کبھی بھی امریکی غلامی کا طوق نہیں اتار سکتے امریکی غلامی سے آزادی کیلئے دینی قوتوں کو آگے آنا ہو گا