بدترین مہنگائی اور بے روزگاری نے ماہ رمضان کے روزوں کا مزہ کرکرا کر دیا ہے،رہنماء پیپلز پارٹی فیصل آباد

اتوار مئی 19:10

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر چوہدری سعید اقبال ‘جنرل سیکرٹری محمد اعجاز چوہدری اور دیگرنے کہا کہ بدترین مہنگائی اور بے روزگاری نے ماہ رمضان کے روزوں کا مزہ کرکرا کر دیا ہے غریب روزے دار خادم اعلی پنجاب کو جھولیاں اٹھا کر بددعائیں دے رہی ہیں ہر طرف مہنگائی کا طوفان بے لگام ہوچکا ہے پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ منافع خور مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک چکے ہیں نااہل حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے عوام تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہیں عوام کو آئین کے آرٹیکل 38کے تحت حقوق فراہم کئے جائیں، لوگوں کو انصاف ان کی دہلیز پر ملے۔

عدالت عظمیٰ کا قرضے معاف کروانے والوں کے خلاف از خود نوٹس نہایت احسن اقدام ہے۔

(جاری ہے)

ٹیکس چور اور ملکی خزانے کو لوٹنے والے بدمست قوم کو غلام بنا رہے ہیں۔ ملک کو ایسے کرپٹ عناصر سے پاک کرنے کی ضرورت ہے۔حکمران اپنی کرپشن اور نااہلی چھپانے کے لیے عدلیہ اور ملکی سلامتی کے اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔۔نوازشریف ملک میں انتشار برپا کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کی بجائے جیل جانے کی تیاری کریں۔

حکمرانوں نے اپنے دور حکومت میں عوام کو لوڈ شیڈنگ،،مہنگائی اور دہشتگردی کا تحفہ دیا۔ ووٹ کو عزت دوکا نعرہ لگانے والوں نے ہمیشہ ووٹرز کی تذلیل کی۔۔پاکستان کے دشمن نواز شریف اور ان کے حواری مودی کی زبان بول رہے ہیں۔اپنی کرپشن اور لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لیے ملکی سلامتی پر حملہ آور ہورہے ہیں اور تمام اخلاقی حدود کو پامال کر چکے ہیں