شورکوٹ چھاؤنی رمضان بازار نہ لگنے سے پھل فروشوں نے اندھیر مچا دیا

پھلوں کی قیمتوں میں تین گنا تک اضافہ سے روزہ دار پریشان

اتوار 20 مئی 2018 19:10

شورکوٹ چھاؤنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) شورکوٹ چھاؤنی رمضان بازار نہ لگنے سے پھل فروشوں نے اندھیر مچا دیا پھلوں کی قیمتوں میں تین گنا تک اضافہ سے روزہ دار پریشان۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شورکوٹ چھاؤنی میں چار سال قبل بند کیا جانے والا رمضان سستا بازار اس سال بھی نہ لگایا گیاجس کا خمیازہ روزہ داروں کو یکم رمضان سے ہی بھگتنا پڑرہا ہے پھل فروشوں نے منہ مانگے دا م خودساختہ طور پر لگا رکھے ہیں جبکہ شورکوٹ مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے کوئی چیکنگ نہیں ہے جس سے ماہ مقدس میں پھل سبزیوں اور چکن کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیںہیں۔

کیلا 200تک درجن،آڑو خوبانی 60روپے پاؤ اور200روپے سے زائد فی کلو،سیب 180فروخت ہوتا رہا اور چکن برائلر کی قیمتیں اب بھی ریکارڈ 320روپے کلو فروخت کیا جاتا رہا جبکہ ضلعی انتطامیہ کہ طرف سے کسی بھی قسم کی پرائس کنٹرول عملہ کا ایک ملازم تک چیکنگ کیلئے نہیں آیا۔خاورمنگن،خضرحیات منگن،عبدالوحید منگن،عمران حمید،شفیق سمیت دیگر شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا فوری ایکشن لیکر کاروائی کی جائی

متعلقہ عنوان :