فیصل آباد،مسلح ڈاکوئوں نے 50سے زائدوارداتوں میں شہریوں کو کنگال کر دیا

اتوار 20 مئی 2018 19:10

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) شہر اور گردونواح میں چوری راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ،مسلح ڈاکوئوں نے 50سے زائدوارداتوں میں شہریوں کو کنگال کر دیا ، لوگوں سے لاکھوں مالیت کی نقدی ، قیمتی موبائل ، طلائی زیورات موٹر سائیکلیں ودیگر سامان لوٹ لیا پولیس ذرائع کے مطابق جھنگ روڈ بائو والا میں عدیل سے ڈاکونے 13لاکھ کی قدی لوٹ لیا نقدی لوٹنے کے بعد ڈاکو گاڑی پر فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے جبکہ ملت ٹائون میں 738کے رہائشی کا سوار اسد کو گھر کے قریب ڈاکوئوں نے روک لیا او خاتون سے 17ہزار نقدی ، طلائی زیورات ، موبائل فون چھین لیا ، مزاحمت پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے سرگودھا روڈ کاشف ، کشمیر پل میں اکمل 69گ ب میں عامر ، شاداب کالونی میں غلام رسول ، مکوآنہ میں ندیم ، بنگلہ ماموں کانجن میں شہباز ، اڈا اواگت میں غلام قادر ، رسول پورہ میں شہزاد ملاں پور میں تجمل ، بابر چوک میں شاہد، اندم ہسپتال ڈھڈی والا میں ایاز سے ڈاکوئوں نے بھاری مالیت کی نقدی و موبائل فونز دیگر اشیاء لوٹ لیں چوروں کے گروہ نے بھی ات مچائے رکھی 75ر ب میں رشید کے ڈیرے سے مویشی چورلے گئے 603گ ب میں صفدر ، 580گ ب میں اشرف ، عبداللہ کالونی میں بشیر، نیو عاصم ٹائون میں اشرف ، محلہ عثمان غنی میں اسحاق کے گھروں و دکانوں سے چور نقدی و قیمتی سامان لے گئے 157کنہ گوجرہ میں عبدالسلام سے مسلح افراد نے موٹر سائیکل چھین لیا ، ڈھڈی والا میں عمر دین سے جبکہ الہٰی آباد میں خالد سے بھی موٹر سائیکل چھین لیا گیا رسول پورہ میں عرفان ، الشفاء میڈیکل سٹور سے عرفان ، نثار کلاونی میں احمد ، سدھار بائی پاس پر عار کارکشہ ، شاداب کالونی میں عبدالرحمن ، ضلع کونسل میں امتیاز ، صدر بازار میں اعجاز ، ایوب کالونی میں نور امین الطاف گنج میں عثمان کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں ، 229ر ب مکوآنہ میں انتظار حسین سے ڈاکو اپلائیڈ فار موٹرسائیکل نقدی 15ہزار اور موبائل فون چھین کر لے گئے