Live Updates

نوشہرہ ،صوبائی حکومت شدید مالی بحران سے دوچار

وزیراعلیٰ پرویز خٹک اپنے ضلع میں جاری اہم منظور شدہ میگا پروجیکس خزانہ میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے ختم کرنے پر مجبور صوبہ اور ضلعی بیورکریسی نے بھی ہاتھ آٹھا لیے

اتوار 20 مئی 2018 19:10

نوشہرہ ،صوبائی حکومت شدید مالی بحران سے دوچار
نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) نوشہرہ صوبائی حکومت شدید مالی بحران سے دوچار ہو گئی ۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اپنے ضلع میں جاری اہم منظور شدہ میگا پروجیکس خزانہ میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے ختم کرنے پر مجبور۔صوبہ اور ضلعی بیورکریسی نے بھی ہاتھ آٹھا لیے۔انسداد دھشت گردی پروگرام کے تحت پولیس کمانڈوز ٹرینگ سکول اسماعیل خیل نوشہرہ توسیع منصوبہ،معاشی خوشحالی کے دو اہم بین الاقوامی MOUدستخط شدہ منصوبے نوشہرہ انڈسٹریل اسٹیٹ،موٹروے کے قریب رشکی اکنامک زون اور وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے اپنے حلقہ نیابت میں آبائی گاوں مانکی شریف سے معراجے تا بہادر باباروڈ دو کلومیڑADP کے منصوبہ کے لیے سیکشن 4 لگاکر حاصل کی گی ارضی خزانے میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے منصوبے ختم کرکے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے سیکشن 4کو ختم کرنے ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی صوبہ خیبرپختونخواکی صوبائی حکومت کے وزیراعلیٰ پرویزخٹک اپنی حکومت کے بڑے اہم میگا پروجیکس جو کہ انہوںنے ضلع نوشہرہ میں شروع کرنے کا اعلان کیا اور اس کے لیے صوبائی حکومت کے حکم پر ڈیٹی کمشنر نوشہرہ نے خیبرپختونخوا پرلیس کو جد ید کمانڈوز ٹرینگ کے لیے قائم جاوئنٹ پولیس ٹرئنگ سینٹر اسماعیل خیل نوشہرہ کی توسیع کے لیے 41کنال 19مرلہ ارضی صوبائی حکومت نے سیکشن 4 لگ کرزمین حاصل کی مگر سال 2013ئ؁ سے سال 2018،ْ؁ پانچ سال حکومت کے مکمل ہونے کے باوجود مذکورہ زمین کے مالکان کو صوبائی خزانہ سے رقم جاری نہ کی جاسکی۔

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے تصدیق کی ہے کہ 23سے زائد خطوط متلقہ محکموں کو رقم کی ادایگی کے لیے جاری کئے گئے مگر متعلقہ محکموں کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔سرکاری زرائع کے مطابق چار کروڈ 27لاکھ چار ہزار373روپے کی عدم ادایگی پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے مذکورہ پروجیکٹ پر زمین کے حصول کے لیے لگایاگیا سیکشن 4 کو ختم کرکے ڈی نوٹیفائی DE-NOTIFICATIONکرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔

زرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے نوشہرہ کی عوام کو یقین دلایا تھا کہ دو اہم صنعتی پروجیکٹ توسیع منصوبہ معاشی خوشحالی کے دو اہم بین الاقوامی MOUدستخط شدہ منصوبے نوشہرہ انڈسٹریل اسٹیٹ ،موٹروے کے قریب رشکی اکنامک زون کی توسیع مکمل ہونے کے بعد معاشی انقلاب آئے گا۔توسیع منصوبہ نوشہرہ انڈسٹریل اسٹیٹ کے لیے 231کنال 12مرلہ مورخہ02اپریل2015ئ؁ کو حاصل کرنے کے لیے موضع میرہ کھنڈر ضلع نوشہرہ میں مذکورہ ارضی کے حصول کے لیے سیکشن 4لگاکر زمین باحق سرکار حاصل کی گی مگر تین سال گزرجانے کے بعد مذکورہ ارضی متاثرین کو رقم خزانے میں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے نہ دی جاسکی۔

جس پررقم کی عدم ادایگی پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے مذکورہ پروجیکٹ پر زمین کے حصول کے لیے لگایاگیا سیکشن 4 کو ختم کرکے ڈی نوٹیفائی DE-NOTIFICATIONکرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔تیسرا منصوبہ پشاور آسلام اباد موٹروے کے قریب رشکی اکنامک زون کی توسیع کے لیے 13494کنال 15مرلہ ارضی موضع نندرک،مشک علی محمد اور مغلکی ضلع نوشہرہ حاصل کرنے کے لیے 25اپریل2017ئ؁ کو سیکشن 4لگاکر مذکورہ ارضی حاصل کی گی مگر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے بار بار یقین دہانی اور خطوط کے باوجود متاثرین کو رقم کی ادایگی خزانہ سے نہ کی گی۔

جس پررقم کی عدم ادایگی پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے مذکورہ پروجیکٹ پر زمین کے حصول کے لیے لگایاگیا سیکشن 4 کو ختم کرکے ڈی نوٹیفائی DE-NOTIFICATIONکرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔ان دونوں اہم صنعتی منصوبوں کے بارے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے افتتاحی تقریب میں کہا تھا کہ صوبائی حکومت نے صوبے کی ترقی کے لیے چین کے ساتھ.5 23 بلین ڈالر کے 82 منصوبوں ایم او یوزکردیئے جن میں دو ہزار میگا واٹ پن بجلی کے منصوبے، حطار انڈسٹریل اسٹیٹ اور رشکی انڈسٹریل اسٹیٹ میں چائنا کی سرمایہ کاری اور رشکئی اکنامک زون میں کینڈین حکومت کے تعاون سے گیس سے 225,225 میگاواٹ بجلی کے ٹربائن لگائے جائیں گے ان سے پیدا ہونے والی بجلی متعلقہ زونز کو رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائے گی۔

نوشہرہ میں چین کے ساتھ کارپوریٹ فارمنگ کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ رشکئی صنعتی بستی کیلئے چین نے 40 ہزار کنال اراضی مانگی ہے ایک ہزار دستیاب ہے۔ ایک ہزار مزید اراضی کا انتظام کر رہے ہیں اور باقی وقت کے ساتھ ساتھ فراہم کردیں گے۔مگر افسوس منصوبہ کے لیے صوبائی خزانہ رقم نہ ہونے اور منصوبہ بندی میں نقاص ہونے کی وجہ سے تحریک انصاف حکومت کے دعوعے درے کے درے رہ گئے۔

چوتھے منصوبہ وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے اپنے حلقہ نیابت میں آبائی گاوں مانکی شریف سے معراجے تا بہادر باباروڈ دو کلومیڑADP کے منصوبہ نمبر977/140974کے لیے 1261کنال 03مرلہ ارضی مورخہ 28جولائی2015ئ؁ سیکشن 4 کے تحت حاصل کی گی جس پررقم کی عدم ادایگی پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے مذکورہ پروجیکٹ پر زمین کے حصول کے لیے لگایاگیا سیکشن 4 کو ختم کرکے ڈی نوٹیفائی DE-NOTIFICATIONکرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات