وسیم اختر کا ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ سے جاں بحق سبیکا کے انتقال پر اظہار تعزیت

اتوار 20 مئی 2018 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) میئر کراچی وسیم اختر نے امریکہ کے شہر ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی سبیکا کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، میئر کراچی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ سبیکا کراچی کی بیٹی تھی ان کا جاں بحق ہونا سب کے لئے افسوس ناک ہے، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطافرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین #