ملک میں ایک منصوبہ بندی کے تحت عریانی فحاشی اور بے حیائی کو فروغ دیکر نوجوان نسل کو تباہ کرنے کی مذموم کوششیں کی جارہی ہیں،بیرسٹر پیر سید وسیم الحسن نقوی

اتوار 20 مئی 2018 19:10

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) جماعت الصفہ پاکستان کے سربراہ بیرسٹر پیر سید وسیم الحسن نقوی نے یہاںفیملی پارک میں منعقدہ سالانہ ساتویں عظیم الشان سیدہ خاتون جنت ؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایک منصوبہ بندی کے تحت عریانی فحاشی اور بے حیائی کو فروغ دیکر نوجوان نسل کو تباہ کرنے کی مذموم کوششیں کی جارہی ہیں۔

ان حالات میں خواتین کو نبی کریم ﷺ کی پیاری بیٹی حضرت سیدہ خاتون جنت ؓ کی سیرت طیبہ کو مینارہ نور بناکر اپنی زندگی میں انقلاب لانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی آل پاک نے اسلام کے لئے جو عظیم قربانیاں پیش کیں وہ اسلامی تاریخ کا ایک انمول باب ہے۔ لیکن ہمارے حکمران اسلام کو فراموش کرکے اپنے اقتدار کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہمیںکیوں نکالا کا واویلہ کرنے والوں کو سوچنا چاہئے کہ غازی ممتاز قادری ؒ کو کس نے شہید کروایا۔

اذانوں پر پابندی کس نے لگوائی۔پاکستان مخالف بیانات دیکر ملک کو نقصان کس نے پہنچایا۔لیکن یاد رکھو پوری قوم ملکی اداروں اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم اس ارض پاک کی جانب میلی نظر سے دیکھنے والوں کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔ یہاں آقا مدنیﷺ کے غلام بستے ہیں۔کانفرنس سے پیر عطاء الحسنین، مہر چوہدری خالد،صاحبزادہ فاروق حیدر، یونس چوہان اور عبدالجبار رضاانصاری نے بھی خطاب کیا جبکہ کانفرنس سے لیگی ایم۔پی۔اے چوہدری اسعداللهارائیں، سابق ضلع ناظم کرنل ر علی احمد اعوان، صوفی اخلاق احمد رضوی، علامہ احمد رضا مدنی سمیت ہزاروں مردوخواتین نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :