․ عام انتخابات میںبلوچستان عوامی پارٹی ایک قوت بن کر ابھرے گی، نفرتوں کی سیاست کا خاتمہ کرینگے ،میر سرفراز بگٹی/ عاصم کر د گیلو

مشیر خزانہ کے استعفیٰ کے حوالے سے ہمیں کوئی معاملات نہیں نہ ہی اس پر ہم بات کر سکتے ہیں، پریس کانفرنس سے خطاب

اتوار 20 مئی 2018 19:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر مواصلات میر عاصم کر د گیلو نے کہا ہے کہ عام انتخابات میںبلوچستان عوامی پارٹی ایک قوت بن کر ابھرے گی اور یہاں سے نفرتوں کی سیاست کا خاتمہ کرینگے مشیر خزانہ کے استعفیٰ کے حوالے سے ہمیں کوئی معاملات نہیں ہے اور نہ ہی اس پر ہم بات کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے باہر یونین کونسل دشت کے چیئرمین ٹکری محمد افضل کی بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی وزیر واسا امان اللہ نو تیزئی ودیگر رہنماء بھی موجود تھے صوبائی وزراء نے کہا ہے کہ یونین کونسل دشت کے چیئرمین اور ان کے ساتھیوں کی بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل ہونے پر مبارکباد دیتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ ان قبائلی عمائدین ومعتبرین سے ہی پارٹی فعال اور مضبوط ہو گی کیونکہ ہم نے ہمیشہ عوام کی امنگوں کے مطابق کام کئے ہیں باقی سیاسی جماعتوں نے یہاں کے عوام کو پسماندہ رکھا اور صوبے کی ترقی وخوشحالی کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے بلوچستان عوامی پارٹی عوام کی پارٹی ہے لوگوں کا جوق درجوق شامل ہونا اس بات کی مقبولیت ہے کہ باقی تمام سیاسی جماعتیں عوا م کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ آئندہ عام انتخابات میں عوام کی طاقت سے ہی ہم اقتدار میں آکر عوام کے مسائل حل کرینگے انہوںنے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کا منشور یہی ہے کہ یہاں کے لو گوں کے عزت اور احترام ہے قوم پرستی کی نام پر سیاست کرنے والوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے یونین کونسل چیئرمین ٹکری محمد افضل نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی جب اقتدار میں آئی تو ہمارے ساتھ کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے اور ہم نے فیصلہ کیا کہ اب مزید نیشنل پارٹی کیساتھ نہیں چل سکتے اور ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی سے مستعفی ہو کر عوامی بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل ہو گئے۔