کوئٹہ، تحریک انصاف کی مقبولیت اور عوام میں محبت سے کوئی شخص انکار نہیں کرسکتا ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی

اتوار مئی 19:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت اور عوام میں محبت سے کوئی شخص انکار نہیں کرسکتا پاکستان تحریک انصاف 22 سال محنت کے بعد عوام کے دلوں میں اپنا مقام بنا کی ہے ہمارا مقابلہ پاکستان کی کرپٹ جماعتوں اور کرپٹ مافیا سے ہے کسی بھی نئی جماعت یا پرانے چہروں سے ہمارا موازنہ کرنا کسی صورت موزوں نہیں پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ پاکستان اور پاکستان کی بقا کی بات کی ہے پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس نے مسلم لیگ ن کی کرپشن کو بے نقاب کیا اور پیپلز پارٹی کے روٹی کپڑا ، مکان کی حقیقت عوام کے سامنے لائی پیپلز پارٹی نے بلوچستان کو بے دردی سے لوٹا اور رہی سہی کسر مسلم لیگ ن نے پوری کردی پاکستان تحریک انصاف پورے بلوچستان سے الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گی اور ہم بلوچستان کے کونے کونے میں جلسے کرکے اپنی مقبولیت اور عوام کی پاکستان تحریک انصاف سے محبت کو ثابت کریں گے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف پورے پاکستان بالخصوص بلوچستان کی عوام کے حقوق کی بات کرتی ھے جب بھی بلوچستان کے ساتھ کوئی زیادتی یا کوئی ظلم ہوا ہمارے چیئرمین عمران خان نے ہمیشہ بلوچستان کے عوام کی آواز اٹھائی ان کا مزید کہنا تھا کہ رخشان ڈویژن کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہیں ہمارے صوبائی صدر بلوچستان سردار یار محمد رند نے حالیہ دورہ دالبندین، نوشکی، خاران میں رخشان ڈویژن کا مطالبہ کیا تھا جس کا پورا ہونا خوش آئند ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف پورے صوبے سے کامیابی حاصل کرکے بلوچستان میں حکومت بنائے گی پاکستان تحریک انصاف ایک محب وطن جماعت ہے اور انشا اللہ خون کے آخری قطرے تک پاکستان کی ترقی، عوامی حقوق کی بات کرتے رہیں گی