قلات وخالق آباد کا امن وخوشحالی اسیر رکن اسمبلی میر خالد خان لانگ وکی پہلی ترجیح تھا اور آئندہ بھی رہے گا،میر ضیاء اللہ لانگو

اتوار 20 مئی 2018 19:10

خالق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) قبائلی رہنماء میر ضیاء اللہ لانگو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قلات وخالق آباد کا امن وخوشحالی اسیر رکن اسمبلی میر خالد خان لانگ وکی پہلی ترجیح تھا اور آئندہ بھی رہے گا 2013 سے پہلے قلات وخالق آباد کے تمام علاقے غریب اور پسماندگی کی تصویر پیش کر رہے تھی جب 2013 کے الیکشن میں قلات وخالق آباد کے باشعور عوام نے نیگ اور صالح نمائندہ میر خالد خان لانگو کو منتخب کیا تو تمام علاقوں میں یکساں بنیادی اسکیمات دے کر غربت اور پسماندگی کو دور کرنے کی ہر ممکن اور سنجیدہ کو شش کر کے کسی حد تک کامیابی حاصل کی قلات وخالق آباد کے چھپے چھپے میں ہمیں، سکول، ہسپتال ، واٹر سپلائی ٹیوب ویل، فٹبال اسٹیڈیم، کمیوٹی ہال، بلیک روڈ ملیں گے یہ سب میر خالد خان کی مخلص نمائندگی اور من گو ترقی پسند لیڈر ہونے کی ثبوت ہے میر خالد خان لانگو کبھی بھی قلات وخالق آباد کے عوام سے جھوٹے وعدے نہیں کئے جو وعدے کئے اپنے وعدے کو عملی جامع بھی پہنایا جس کی بدولت آج قلات وخالق آباد کے باشعور عوام جو ق درجوق نیشنل پارٹی میں شمولیت کر کے میر خالد خان کی کارواں حق کو مضبوط بنا رہے ہیں میر خالد خان کے کارواں میں شامل تمام ورکرز کارکنان اور قبائلی معتبرین آئندہ الیکشن میں دن رات محنت کر کے عوام کی ذہن سازی کرینگے اور میر خالد خان لانگو کو کامیابی سے ہمکنار کر کے اسمبلی فلور تک پہنچا ر خوشحالی قلات وخوشحال خالق آباد کی سوچ کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گی

متعلقہ عنوان :