سحروافطارمیں بدترین لوڈشیڈنگ پنجاب حکومت کی ناکامی ہے،اشرف بھٹی

اتوار 20 مئی 2018 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ سحروافطارمیں بدترین لوڈشیڈنگ پنجاب حکومت کی ناکامی ہے،پنجاب کے عوام موم بتی جلا کرڈرامہ بازوزیراعلی پنجاب کے ہزاروں میگاواٹ ڈھونڈ رہے ہیں،بجلی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کا دعویٰ کر نیوالے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں بھی بجلی کی لوڈشیڈ نگ کو ختم نہ کر سکے (ن) لیگ کوترقی کے بھاشن دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ قوم سے نئے وعدے کر نے کی بجائے عام انتخابات میں کیے جانیوالے وعدے پورے نہ کر نے پر قوم سے معافی مانگیںکیونکہ وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ حکمران عوام کو مسائل سے نجات دلانے کی صلاحیت نہیں رکھتے ن لیگ کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز اپنے حلقہ انتخاب میں کارکنان سے خطاب کررہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ موجود ہ حکومت آئی ایم ایف کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے ، پاکستانی قوم حکمرانو ں نے آئی ایم ایف کے آگے گروی رکھ دیا ہے ، ڈالروں کے پیجاری اور آئی ایم ایف کے غلا م حکمران قوم کو اصل حقائق بتانے کی بجائے جعلی اشتہاروں اور کا غذی منصوبو ں کے ذریعے بیوقو ف بنا رہے ہیں جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قرض لینے کے باوجود لوڈشیڈ نگ ، مہنگائی ، بیروز گاری ، صحت تعلیم سمیت دیگر مسائل میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور عوام بھوک سے مررہے ہیں اورشوبازشریف ترقی کی ڈگڈگی بجارہے ہیں۔