رخشان سوشل فورم کے زیر اہتمام نئے رخشان ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر کی نوشکی سے منتقلی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

اتوار 20 مئی 2018 19:10

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) رخشان سوشل فورم کے زیر اہتمام نئے رخشان ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر کو نوشکی سے دیگر ضلعی میں منتقلی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ،مطاہرین سے کامریڈ جمیل بلوچ ،مقبول بلوچ ،میر پسند خان ماندائی ،عتیق بلوچ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رخشا ن ڈویژن کا قیام خوش آئند اقدام ہے لیکن رخشان ڈویژن کے ہیڈکوارٹر نوشکی کے نام کو راتوں رات تبدیل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور نئے بنانے والے ہید کوارٹر کویکسر طور پر مسترد کرتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ رخشان ڈویژن کے قیام کے وقت باقاعدہ طور پر ان کا ہیڈ کوارٹر نوشکی تھا لیکن اچانک خاران کا نام دینے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرینگا ،مقررین نے کہاکہ نوشکی رخشان ڈویژن کا وہ واحد ضلعی ہے جسکو درجنوں آفس ڈویژن کامقام حاصل ہے ،نوشکی ہیڈ کوارٹر بنانے سے دیگر اضلاع کے عوام کو ٹرانسپوڑٹ ،رہائش ودیگر تمام سہولیات میسر ہونگے انہوں نے کہاکہ ہم تعصب سے بالاتر ہوکر نوشکی کے اہمیت کو سامنے رکھ کر اپنے آواز کو بلند کرتے رہے گے اور مزکورہ نئے ہیڈ کوارٹر کو کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے ،انہوں نے کہاکہ بیوروکریسی نے اچانک ہید کوارٹر کا نام نوشکی سے دوسرے اضلاع کے نام پر تبدیل کرنے سے چاروں اضلاع کے عوام کو دست و گریباں کردیا ،انہوں نے کہاکہ ہم اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں رخشان ڈویژن کے نئے ہیڈ کوارٹر نوشکی کا نام راتوں رات تبدیل کرنے والوں کیخلاف فوری تحقیقات شروع کرے اور علاقہ کے اہمیت کو مد نظر رکھ کر نئے ہیڈ کوارٹر نوشکی کے نام نوٹیفکیشن جاری کریں بصورت دیگر عدلیہ سے رجوع کرینگے اور اپنے احتجاج کے تمام لائحہ عمل طے کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :