سرگودھا، ن لیگ نے بحران سے نمٹنے کے لیئے مختلف اضلاع میں لیگی قائدین کو کوآرڈی نیٹر مقرر کر دیا

عابد شیر علی کو کوآرڈی نیٹر سرگودھا بنا دیا گیا، سرکٹ ہائوس میں لیگی ممبران اسمبلی رہنمائوں اور کارکنوں سے اہم ملاقات کرینگے

اتوار 20 مئی 2018 19:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) ن لیگ نے بحران سے نمٹنے کے لیئے مختلف اضلاع میں لیگی قائدین کو کوآرڈی نیٹر مقرر کر دیااس سلسلہ میں عابد شیر علی کو کوآرڈی نیٹر سرگودھا بنا دیا آج سرکٹ ہائوس میں لیگی ممبران اسمبلی رہنمائوں اور کارکنوں سے اہم ملاقات کرینگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے سابق نا اہل وزیر اعظم میاں نواز شریف کی طرف سے ممبئی حملوں بارے بیان پر ملک بھر میں کارکنوں اور رہنمائوں میں تحفظات پیدا ہو ئے ہیں جس کے بعد ن لیگی ممبران اسمبلی بھی ن لیگ کو چھوڑ کر دیگر پارٹیوں میں شامل ہو رہے ہیں ایسی صورتحال میں ن لیگ کے پارٹی صدر میاں شہباز شریف نے تمام اضلا ع کے لیے پرانے پارٹی رہنمائوں کو کوآرڈی نیٹر مقرر کر دیا ہے جن کے ذریعے پارٹی رہنمائوں ، کارکنوں اور ورکوں کو پارٹی کے ساتھ جوڑے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا پارٹی قیادت نے اس سلسلہ میں سرگودھا کے لیے عابد شیر علی کو کوآرڈی نیٹر مقرر کیاہے عابد شیر علی اس سلسلہ میں آج دن 11بجے سرکٹ ہائوس میں ممبران اسمبلی ،پارٹی رہنمائوں ، ممبران ضلع کونسل اور کارکنوں سے ملاقات کرکے آئندہ الیکشن کے حوالے سے اہم امور بارے آگاہ کرینگے۔