سرگودھا، حکومت پنجاب کی ڈینگی کی وباء کو روکنے کیلئے تمام بلدیاتی اداروں کے ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت جاری

برسات کے دنوں میں ہونیوالی بارشوں کے نتیجہ میں گلی محلوں اور سڑکوں پر بارش کا پانی کھڑا نہیں ہونا چاہیئے جس جگہ پر پانی کھڑا ہو اسے فوری صاف کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے

اتوار مئی 19:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) حکومت پنجاب نے ڈینگی کی وباء کو روکنے کیلئے تمام بلدیاتی اداروں کے ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ برسات کے دنوں میں ہونیوالی بارشوں کے نتیجہ میں گلی محلوں اور سڑکوں پر بارش کا پانی کھڑا نہیں ہونا چاہیئے جس جگہ پر پانی کھڑا ہو اسے فوری طور پر صاف کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے تاکہ ڈینگی کے مرض کو روکا جاسکے صاف پانی پر ڈینگی مچھر کی افزائش ہوتی ہے اور برسات کے دنوں میں ڈینگی مچھر کی افزائش کے چانس بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں جن کی روک تھام ضروری ہے۔